پبی،ڈی سی نوشہرہ کی  قیادت میں کھلی کچہری کا انعقاد

پبی،ڈی سی نوشہرہ کی  قیادت میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول گنڈھیری پایان تحصیل نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب شاہد علی خان کی قیادت میں کھلی کچہری کا انعقاد ہواجہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اہلیان علاقہ نے درپیش مسائل بیان کئے۔اس موقع پر, ٹی ایم او نوشہرہ اسد خان, پولیس, اے ڈی لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ایس ڈی او وپڈا نوشہرہ اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ علاقائی مشران نے سکولوں کی تعمیرات اور شیفٹنیگ وغیرہ, بجلی, سڑکوں کے خراب حالات, پبلیک ہیلتھ پینے کے صاف پانی اور ٹیوب ویل ریپیر,, گیس کنکشن اور دیگر مسائل پیش کئیں۔ جس کے متعلق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے موقع پر محکموں کو احکامات جاری کیئے۔ اور مذید کہا۔ کہ گرلز سکول اپ گریڈیشن, شیفٹینگ اور یوتھ کے لیئے کھیلوں کے گراونڈ کے ایشوز کو متعلقہ حکام بالا کو بیجھا جائیے گاآخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ تاکہ عوام الناس کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر