پارا چنار میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں سیرت النبی صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے بھی جید علمائے کرام نے شرکت کی بریگیڈئر نجف عباس نے علماء میں قران پاک اور دیگر تخائف تقسیم کئے پاک آرمی کے زیر اہتمام پاراچنار میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اخلاق حسین حافظ تمہید اللہ جان علامہ عابد شاکری مفتی رضوان اللہ، مولانا نور بادشاہ،علامہ سید اقبال علامہ یوسف حسین اور دیگر علماء نیکہا کہ کائنات میں روشنی اور پھیلانے کے لئے آقائے دو جہاں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور حضور نے جہالت کے دور میں اپنا مشن جاری رکھا انسانیت اور امن کا پیغام دیا اور معاشرے کے سدھارنے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی تھی علماء نے سرکار دو جہان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مسلمانوں سے آپ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی بد حالی کا سبب سیرت النبی سے دوری اور آپس کے اختلافات ہیں اور موجودہ مسائل کا حل باہمی بھائی چارے کے فروغ اور سیرت النبی پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے کانفرنس کی اختتام پر ملک وقوم کی سالمیت اور افوج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور سیرت کانفرنس کے انعقاد پر علمااور عمائدین نے فورسیز کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس نے علمائے کرام اور عمائدین پر قران پاک جائے نماز اور کتابوں کے تخائف تقسیم کئے