کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،لیاقت خٹک

کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،لیاقت خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے محکمہ آبپاشی کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی داؤد خان، ایڈیشنل سیکرٹری زبیر، ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی عرفان وزیر اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو جاری منصوبوں پر معیاری کام کو یقینی بنانے، منصوبوں کی بروقت تکمیل، اور مٹیریل کی کوالٹی چیکنگ کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر وزیر آبپاشی نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ تمام تر تعیناتیوں اور تبادلوں کو میرٹ پر یقینی بنایا جائے جس سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہوگی