تھانہ: پبلک لائبریری کو سرکاری شکل دیدی گئی
تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ پبلک لائبریری کو سرکاری شکل دیدی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد اور تحصیل میونسپل آفسر اور تھانہ ادبی ٹولنہ کے صدر زرنوش شہاب اور دیگر ذمہ داروں کے مابین معاہدہ طے پایا گیا۔ اے سی سہیل احمد نے ادبی تنظٰم کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کی استدعا کی۔ ادبی تنظیم نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کی ادبی تنظٰم تانڑہ ادبی ٹولنہ اور لوکل گورنمنٹ تحصیل تھانہ بائزئی کے مابین گزشتہ کئی عرصہ سے تھانہ پبلک لائبریری کے بارے میں بات چیت چل رہی تھی۔ کل بروز بدھ 2008 سے پبلک لائبریری چلانے والی مقامی ادبی تنظٰم کے ذمہ داروں کے مابین حتمی معاہدہ طے پایا اور تھانہ پبلک لائبریری کو سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ تاہم صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے حتمی نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب منعقد ہوا جس میں حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد اور TMO تحصیل تھانہ بائزئی فضل سبحان کے علاوہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماء اکرام اللہ، سابق ضلعی کونسلر افضل حسین، سلمان اقبال اور دیگر موجود تھے جبکہ ادبی تنظٰم کی طرف سے صدر اور پبلک لائبیری کے چیئر مین زرنوش شہاب، جنرل سیکرٹری فضل معبود صائم، اور تنظیم کے دیگر ممبران موجود تھے۔ حکام نے بہرین انداز میں لائبریری چلانے پر ادبی تنظیم کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی تاہم ادبی تنظیم کے عہدیداروں نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔