ڈیرہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک جاں بحق

ڈیرہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک جاں بحق

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) آشانہ سنٹر کے قریب کار،چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں چنگی چی رکشہ پر سوار ملتان روڈ کا رہائشی رکشہ سے گر کر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں آشیانہ سنٹر کے قریب تیز رفتار کار نے چنگ چی رکشہ کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ پر سوار ظفر آباد کالونی کا رہائشی محمد سجاد محسود ولد شیر سلام سکنہ حال قصوریہ ٹاؤن ملتان روڈ چنگ چی رکشہ سے سڑک پر آ گرا اس دوران پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی زخمی سجاد محسود پر چڑھ گئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر