شانگلہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش دوسرے روز بھی جاری
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ بھر میں تیزوتند ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا۔ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری اور برفباری ہوئی۔سوختی لکڑی ناپید ہوگئی،قیمتے آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ہوئی،وادی میں ٹھنڈے ہواوں سے تیزیخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں۔ کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا۔ شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ادھربالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش کے بعدبرفباری ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوااور وادی میں تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔بارشوں سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع رہی،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا اور موبائل سگنل بھی کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد شروع ہوئی تاہم سگنل مسئلہ برقراررہا۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے کہیں لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے روانی میں عوام کو مشکلات کا سامنا۔ ادھر چکیسر،کروڑہ روڈسلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیااور کہیں علاقوں میں بجلی منقطع رہیں جبکہ مقامی پن بجلی گھروں کا نظام بھی متاثر۔لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گرم کمبل، جیکٹ، سویٹر کا استعمال شروع کردیا۔سوختی لکڑی ناپید ہوگئی ہے، درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، گھروں میں بوائیلراور انگھیٹیاں لگا۔ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بدھ ور جمعرات کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے۔۔