ڈبلیو ایس ایس بی کے ملازمین ڈیوٹیاں دینے کے باوجود تنخواہوں سے محروم

ڈبلیو ایس ایس بی کے ملازمین ڈیوٹیاں دینے کے باوجود تنخواہوں سے محروم

  



بنوں (تحصیل رپورٹر)جے یو آئی کے ضلعی رہنما و سابق تحصیل ممبر سینان درانی نے نیشنل پریس کلب بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈبلیو ایس ایس بی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم دائیگی کی وجہ سے فاقے کرنے پر مجبورہوچکے ہیں ان کو مسلسل دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں ڈیوٹیاں دینے کے باوجودان کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے یہ ان کا کوئی دوسرا وصلہ نہیں ہے اس موقع پر ہارون درانی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ تنخواہیں نہ دینا سراسر ظلم ہے ڈبلیو ایس ایس بی کے چیف خود لاکھوں روپے کی تنخواہ لے رہاہے اور امیروں کی طرح زندگی بسرکررہاہے ملازمین خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوتے جارہے ہیں ان کے بچے سکولوں سے نکلے جارہے ہیں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین صبح و شام کی روٹی کیلئے سوچ رہے ہیں اُنہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں صبح ہوتے ہی ملازمین سٹرکوں پر نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود تنخواہیں نہ دی جاتی ہیں یہ سراسر اناانصافی ہے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈبلیو ایس ایس بی کے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں اور دو ما ہ کی بند تنخواہیں دی جائیں,

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر