مستحکم جمہوریت کے بغیر ملکی معیشت آگے بڑھ نہیں سکتی،لیاقت شباب

مستحکم جمہوریت کے بغیر ملکی معیشت آگے بڑھ نہیں سکتی،لیاقت شباب

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے مستحکم جمہوریت کے بغیر ملکی معیشت آگے بڑھ نہیں سکتی موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ مقصتدر قوتیں ان کو لائی ہے اس حکومت کا ہر فیصلہ انہی کے قلم پر ہو گا ایسے نااہل لوگ اقتدار پر براجمان ہیں وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آصف علی زردار ی سابق صدر پاکستان کو علاج کیلئے باہر جانے کا فیصلہ بھی نہیں کرسکتے کرتا راپور راہداری کھولنا اچھی بات ہے لیکن اگر ملکی معیشت ٹھیک کرنا ہے تو وسطی ایشیا کی طرف جانے والے تمام راستے کھولنے ہو نگے ملک میں وسائل کی کمی نہیں قوم کی ترقی کے راستے بند کئے جارہے ہیں جس کا پاکستان مزید متحمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا لیاقت شباب نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کئی مقدمات قائم کئے گئے تھے لیکن ایک کیس بھی ثابت نہیں کر سکے اور 9سال تک جیل میں رکھا گیا ابھی بھی وہی صورتحال ہے پی پی پی کی قیادت نہ پہلے گھبرائی ہے اور نہ اب گھبرانیوالی ہے حکمرانوں نے جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں آخر ایک دن یہ ظلم ختم ہو کر رہے گا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دوسرے مرحلے کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ پورے ملک کے عوام مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی گیس کے بلوں سے تنگ ٓاچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے کبوتر کی طرح انکھیں بند کررکھی ہیں اور ان کو تو ملک میں سب اچھا ہے کا منظر نظر آرہا ہے

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر