شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن

  شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ،اووربلنگ اور محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج، واپڈا کوٹکی گریڈ سٹیشن کے اہلکاروں ایک فیڈر پرمسلسل بجلی بند کرتے ہیں۔گریڈ سٹیشن کے عملہ کا قبلہ درست کیا جائے،شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، کئی گھنٹے تک بجلی بند،کاروباری اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بجلی بندش سے ہسپتالوں میں مریضوں کے حالت غیر ہوگئی،شانگلہ کے منتخب نمائندے کی خاموشی تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈر پر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے،جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر،واپڈا صارفین کو لاکھوں کا گھریلوں بل بھیج رہے ہیں۔ شانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی حلقوں نے احرجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر