سرائے نورنگ،نامعلوم ملزمان کی گھرمیں فائرنگ،1 بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

سرائے نورنگ،نامعلوم ملزمان کی گھرمیں فائرنگ،1 بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)غزنی خیل میں گھر کے اندرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرابھائی زخمی ہوگیا‘اس سلسلے میں غزنی خیل پولیس نے رابطے پربتایاکہ وحیداللہ ولدسرفرازسکنہ غزنی خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو موقف اختیارکیاکہ وہ اوران کا بھائی گل فرازاورنقیب اللہ غزنی خیل میں رہائش پذیر ہے اورمیں ریسٹ ہاوس غزنی خیل میں ملازم ہوں گزشتہ روزمعمول کے مطابق ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی پرموجودتھاکہ اطلاع ملی کہ دونامعلوم افرادبھائیوں کے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اُن کے بھائی گل فرازجاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرابھائی نقیب اللہ زخمی ہواپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ہمیں گاؤں میں کافی لوگوں کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی ہے،پولیس نے مدعی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر