سرائے نورنگ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالا اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

سرائے نورنگ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالا اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پولیس پارٹی پرفائرنگ کرنے والے اشتہاری کوپولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکرلیاجبکہ اُن کے قبضے سے پستول برآمدکرلی‘اس سلسلے میں ایس ایچ اوتجوڑی آیازخان نے میڈیاکورابطے پربتایاکہ گذشتہ روزدوران گشت اطلاع ملی کہ پولیس کومطلوب اشتہاری رحمت علی عرف رحمتی سکنہ خان کلہ بہ مسلح موجودہے پولیس نے اطلاع کومصدقہ جان کرروانہ ہوئی جہاں پرایک شخص بہ مسلح موجودتھا اورپولیس کودیکھتے ہی پارٹی پرفائرنگ شروع کردی اورگھرکی جانب پیش قدمی شروع کی اورساتھ ساتھ پولیس پرفائرنگ کاسلسلہ بھی جاری رکھاجبکہ پولیس نے اشتہاری کی گرفتاری کوآسان بنانے کے لئے فائرنگ شروع کی جوفائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری بازوں پرلگ کرزخمی ہواپولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے پستول برآمدکرلی۔   

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر