مٹہ،تیز رفتار کار پل سے گرگیا  خاتون سمیت چار افراد زخمی

مٹہ،تیز رفتار کار پل سے گرگیا  خاتون سمیت چار افراد زخمی

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہوکر بریم پل سے نیچے گر گیا ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی پولیس نے رپورٹ درج کی موٹر کار پل سے نیچے گرتے ہوئے بجلی کی کھمبے سے بھی ٹکراگیا جس سے بجلی کی کھمبہ گر کر پوری علاقے میں بجلی معطل رہی تفصیلات کی مطابق گذشتہ رات ایک موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے مٹہ بریم پل کی نیچے گر گئی جس میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل تھی ادھر چاروں زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کی گئی ادھر پل سے نیچے گرتے ہوئے موٹر کار نیچے بجلی کی کھمبے سے بھی ٹکرا یا گیا جس سے بجلی کی کھمبہ گر کر پوری علاقے میں بجلی معطل رہی واقعہ کی بارے میں پولیس نے رپورٹ درج کی ہے

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر