ضم شدہ اضلاع میں پہلی بار آئی ایم یو سٹرینگ کمیٹی کا اجلاس

ضم شدہ اضلاع میں پہلی بار آئی ایم یو سٹرینگ کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ضم شدہ اضلاع میں پہلی بار آئی ایم یو سٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ضلع خیبر میں منعقد ہوا۔تاریخ میں پہلی بار ڈی سی خیبر کے دفتر میں آئی ایم یو سٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر نے کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم، سی اینڈ ڈبلیو اور آئی ایم یو کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی ایم او خیبر نے اجلاس کو بتایا، کہ ضلع خیبر میں تعلیمی اداروں پرکو یا تو مالک مکان نے قبضہ کیا ہے اور یا دیگر محکموں نے اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے۔ جس پر ڈی سی خیبر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں، کہ تمام تعلیمی اداروں کو متعلقہ اداروں سے واکزار کراکر محکمہ تعلیم کو دے دیئے جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تحصیل جمرود میں واقع اساتذہ کالونی کو غیر متعلقہ اشخاص سے خالی کروانے کے احکامات بھی جارے کر دیئے۔ آئی ایم یو کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے چار (4) پراکسی ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو نوٹسز جاری کئے۔ڈی سی خیبر نے آئی ایم یو کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ایجوکیشن آفیسر جدون خان کی تعریف کی۔ یاد رہے، کہ یہ اجلاس ہر ماہ کے آخر میں منعقد ہوگا۔