انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے طلباء کا میر پور یونیورسٹی آزاد کشمیر کا مطالعاتی دورہ

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے طلباء کا میر پور یونیورسٹی آزاد کشمیر کا ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفراسٹرکچر اینڈ پلاننگ کے ماسٹرڈگری پروگرام کے طلباء کا ایک وفد نے زلزلے کے بعد نقصانات اور اسکی تشخیص کو جانچنے کیلئے گزشتہ روزمیر پور یونیورسٹی، آزاد کشمیر کاایک مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ دورہ انکے کورس "زلزلے کے نقصانات سے بچنے کیلئے تیاری اور انتظامات"کا حصہ تھا۔ وفد نے یو ای ٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خان شہزادہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاضی سمیع اللہ کی سرابراہی میں یہ دورہ کیا۔ وفد کو سائٹ پر ممکنہ عمارتی نقصانات اور اسکی اطلاع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ نقصانات کی بنیادی وجہ غلط تعمیراتی طریقوں کا استعمال اور زلزلے کیلئے نیشنل بلڈنگ کوڈ کی عدم تعمیل ہے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کی ٹیم نے میر پور یونیورسٹی، آزاد کشمیر کی فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا اورٹور کے انتظامات پر انجینئر اسرار الحق اور انجینئر نزاکت حسین کی کوششوں کو سراہا۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر