پیسکو انڈسٹریل سو فیصد ادائیگی نہ کرنے پر بجلی منقطع کرے:چیف انجینئر

پیسکو انڈسٹریل سو فیصد ادائیگی نہ کرنے پر بجلی منقطع کرے:چیف انجینئر

  



بنوں (بیورورپورٹ)چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ جنریشن پیسکو مولادادخان نیازی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں واضح کیا ہے کہ واپڈا پیسکو انڈسٹریل سو فیصد ادائیگی نہ کرنے والے کمرشل صارفین کی بجلی سپلائی منقطع کرے سی پی 90میٹر فوری طور پر تبدیل کئے جائیں اور لائن لاسسز میں کمی لائی جائے اور رواں ماہ پیسکو کو بہتر رزلٹ چاہیئے تمام ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیاد پر سائٹ پر جاکر ناجائز بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور ریکوری زیادہ سے زیادہ کی جائے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ای واپڈا پیسکو گور رحمن بنگش نے تمام پیسکو آفسرانا ور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ ہفتے کے روز بھی ڈیوٹی کریں اور نومبر کے مہینے میں بہتر رلزٹ دیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمرشل منیجر افید الرحمن،کرک ایکسن امین الل داوڑ،لکی مروت پیسکو ایکسن فدامحمد محسود،بنوں ون ایکسن شان حیدر آفریدی،بنوں ٹو ایکسن سعید الرحمن،ایس ڈی اوز فوکل پرسن اشفاق اللہ خان بھی شریک ہوئے۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر