پولیس وردی میں ملبوس  رہزن گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس وردی میں ملبوس  رہزن گرفتار، اسلحہ برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر پولیس وردی میں ملبوس رہزن کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو گرفتار کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ان سے بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے جعلی سروس کارڈ، موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی زر ولی کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اندرون شہر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دے کر لوٹنے والا ملزم پولیس وردی میں تھانہ کوتوالی کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او نور حیدر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اندرون لاہوری گیٹ میں موجود پولیس وردی میں ملبوس ملزم عدنان ولد افتخار کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد شہریوں کو پولیس وردی میں لوٹنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے جعلی پولیس سروس کارڈ، پستول اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر