معروف شاعر اور ادیب پروفیسر نوید الرحمان گوہر کی پشتو تصنیف ”پیاوڑی“ کی تقریب رونمائی

معروف شاعر اور ادیب پروفیسر نوید الرحمان گوہر کی پشتو تصنیف ”پیاوڑی“ کی ...

  



مردان (بیورورپورٹ) معروف شاعر اور ادیب پروفیسر نوید الرحمان گوہر کی پشتو تصنیف ”پیاوڑی“ کی تقریب رونمائی مردان پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کا تقریب کا اہتمام ادبی مرکہ نے کیا جس کی صدارت سابق صوبائی وزیراطلاعات عبدالسبحان خان نے کی تقریب میں شعراء اورادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالسبحان خان،مہر اندیش، گوہر نوید،نورالرحمان سحر،تاج الدین فطرت،محمد سعید سعید،صدیق اکبر رضا،اکبرہوتی ایڈووکیٹ،سلیمان کامل اور جنگریز اعوان سمیت دیگرشعراء نے کتاب کے حوالے سے نثری اور منظوم تنقید ی جائزے پیش کئے او رمصنف کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ پروفیسر گوہرالرحمان نوید پشتو اوراردو دونوں زبانوں کے بہترین لکھاری ہیں اور ایک عرصے سے ادب کی خدمت میں مصروف ہیں مقررین نے کہاکہ”پیاوڑی“ میں بہترین انداز میں مختلف شخصیات کے خاکوں کی نقش نگاری کی گئی ہے پروفیسر نویدالرحمان گوہر نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ تقریب کے انعقاد سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اورانہیں مزید لکھنے کا حوصلہ ملاہے۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر