ڈیرہ،گومل یونیورسٹی کی جانبسے بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان

ڈیرہ،گومل یونیورسٹی کی جانبسے بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے کنٹرولر شعبہ امتحانات اسلم پرویز نے بی اے /بی ایس سی2019 نتائج کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری‘رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، کنٹرولر امتحانات اسلم پرویز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹرز، شعبہ امتحانات کے سٹاف ممبران بھی شریک تھے۔ تقریب کا آغاز ڈائریکٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔بی اے /بی ایس سی2019 سے نتائج کے مطابق بی ایس سی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹانک کی کلثوم شیرین ولد فیاض الدین رولنمبر15073نے550میں سے 468نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی‘ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹانک کی ہی طوبیٰ حنا ولد نعمت اللہ پراچہ رولنمبر15030نے 550میں سے 465نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلاچی کی سائرہ قریشی ولد خلیل الرحمن رولنمبر9184نے550میں سے459 نمبر اورگورنمنٹ ڈگری کالج پنیالہ کے عصمت اللہ ولد عبدالطیف رولنمبر9331نے550میں سے459لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ایس سی پارٹ ون میں کل1701طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جس میں 960طلبہ و طالبات نے امتحان پاس کیا اورکامیابی کا تناسب 56.44%رہا۔جبکہ بی ایس سی پارٹ ٹومیں کل1623طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں 895طلبہ و طالبات نے امتحان پاس کیا اور کامیابی کا تناسب 55.14%رہا۔گومل یونیورسٹی کے بیچلر آف آرٹس (بی اے)کے نتائج میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2ڈیرہ اسماعیل خان کے شیراز علی خان ولد اسلم خان رولنمبر2337نے550میں سے451نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2ڈیرہ اسماعیل خان کی نبیلہ جندیل ولد جندویل خان رولنمبر1776نے550میں سے 450نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیریٹیج انٹرنیشنل کالج اٹک کے اسامہ صدیق عباسی ولد محمد صدیق عباسی رولنمبر24207نے 550میں سے449نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے پارٹ ون میں کل 8813طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں  سے6059طلبہ و طالبات نے امتحان پاس کی اور کامیابی کا تناسب 68.75%رہا۔ جبکہ بی اے پارٹ ٹو میں کل 8175طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں سے5325طلبہ و طالبات نے امتحان پاس اور کامیابی کا تناسب 65.14%رہا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے بہترین امتحانات اور بہترین نتائج کے انعقاد پر کنٹرولر امتحانات اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گومل یونیورسٹی میں نقل کا رجحان ختم ہو گیا ہے اور انشاء اللہ مزید ایک دو سال میں نقل کا ناموں نشان ختم ہو جائے گا یہ سب میری ٹیم اور خصوصا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ان کی ٹیم اور کنٹرولر امتحانات کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے جس پر میں ان سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے پوزیشن حاصل کرنیوالے امیدواروں اور دیگرتمام پاس ہونے والے امیدواروں کو مبارک بھی دی۔ 

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر