کراچی کے امن میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تاجروں کا اہم کردار ہے:ڈی جی رینجرز

کراچی کے امن میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تاجروں کا اہم کردار ہے:ڈی جی رینجرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)ڈی جی رینجرز سند ھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب میں کہی۔اجلاس میں سیکٹر کمانڈرکرنل طاہر ایاز،سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سراج قاسم تیلی، سرپرست زبیر موتی والا، قائمقام صدر محمد سلیم ناگریا،نائب صدر فرحان اشرفی، جاوید بلوانی، یونس ایم بشیرا ور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین عبدالہادی بھی شریک تھے۔سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کوآگاہ کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں دہشتگردی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کر تے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔