پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں   کا سیلنگ ایونٹ جیت لیا 

پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں   کا سیلنگ ایونٹ جیت لیا 

  



کراچی (پ ر)33 ویں قومی کھیلوں کے سلینگ ایونٹ میں آٹھ سونے کے اورایک چاندی کا تمغہ جیت کر پاک بحریہ نے میدان مارلیا۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سیلنگ ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات نیشنل سیلنگ کلب کراچی میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والی مختلف ٹیموں کو میڈیلز عطا کئے۔ مہمان خصوصی نے قومی ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں پاک بحریہ اور پاکستان سیلنگ فیڈریشن حکام کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی۔33 ویں قومی کھیلوں کا سیلنگ ایونٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سیلنگ فیڈریشن کی زیر سرپرستی کراچی میں منعقد کیا گیاتھا۔ 470 کلاس، لیزر اسٹینڈرڈ، RSX ونڈ سرفنگ، انٹرپرائز، آپٹیمسٹ، J/80 وغیرہ پر مشتمل آٹھ مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔ ایونٹ میں 45 سیلرزبشمول 10 خواتین  نے شرکت کی جن کا تعلق پاکستان آرمی، نیوی،پی اے ایف، واپڈا، خیبر پختون خواہ، سندھ اور بلوچستان سے تھا۔  تقسیم میڈلزکی تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کی شخصیات، سول اداروں اور ملک بھر سے پیشہ ور سیلرزکی بڑی تعداد شریک تھی۔ 

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول