70فیصد ریونیو دینے والا شہرکراچی لاوارث بن چکا ہے،فضل احد

70فیصد ریونیو دینے والا شہرکراچی لاوارث بن چکا ہے،فضل احد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی سب سے زیادہ محروم ہے۔شہر کا بنیاسی انفراسٹیکچر تباہ ہو گیا ہے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔ضلع غربی سمیت کراچی کے بیشتر علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے وعدوں اور دعوں کے سوا شہر کو کچھ نہیں دیا۔کراچی کے شہریوں کو اپنے حق کے لئے نکلنا ہوگا۔جماعت اسلامی شہر کو اسکا حق دلانے کے لئے کراچی کو عزت دو مہم شروع کررہی ہے عوام مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارصدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد نے پبلک ایڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران کا اعلان بھی کیا گیا۔تقسیم کار کے مطابق محمد امین اللہ انتظامیہ و سرکاری امور،خالد زمان شیخ رابطہ و اطلاعات، گل رحیم موثر طبقات و مشارتی کونسل،عثمان اعوان میڈیا،انعام الرحمان عبد القیوم اور نذر برکی کو نادرا،عبد الجیل شمسی اور نواز خان بلدیاتی امورعبد الصمد اور رئس احمد کے الیکٹرک، عزیز الحق قانونی امور،نذر برکی،امیر نواب اور مناظر الحسن شعبہ مزدورو روزگار جبکہ ڈاکٹر فخر الدین محسود شعبہ صحت کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کام کرینگے۔

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول