کراچی، قائد آباد میں ڈاکو  اپنی ہی گولی سے ہلاک

کراچی، قائد آباد میں ڈاکو  اپنی ہی گولی سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے قائد آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران گولی چلنے سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔قائد آباد کے علاقے میں منزل پیٹرول پمپ کے قریب رات گئے قائد آباد گرین سٹی کے قریب مسلح ملزم نے پھل فروش ارشاد علی سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔اس موقع پر ملزم اور پھل فروش کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران گولی چلنے سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کی تلاشی لی جس میں ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پستول، اس کے 2 میگزین اور چھینی گئی رقم برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو عادی مجرم تھا۔