رحمۃ اللعالمین کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے مثال ہے،شاہ عبد الحق

رحمۃ اللعالمین کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے مثال ہے،شاہ عبد الحق

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علاسید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ رحمۃ اللعالمین کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے،  انہو ں نے کہا کہ حضور کے اسوہئ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ہدایات ورہنما ئی لی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر عبد اللہ ہارون روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے مغربی سودی نظام سے چھٹکا را ضروری ہے۔ سب نظام فیل ہو چکے ملک میں حقیقی تبدیلی نظام مصطفی رائج کر کے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہمیلا د مصطفی کی محافل کا انعقاد محبت رسول کے اظہا ر کا ذریعہ ہے،   نبی کریم کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا۔ دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی،عدل و انصاف،احترام انسانیت کا پیغام پہنچانا میلاد کا اولین مقصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  پیغمبر ِ اسلام کی تعلیمات محبت و رواداری کی عکاس ہے۔   محبت رسول اپر مبنی مقدس جذبوں کو پروان چڑھاکر دین کی دعوت و تبلیغ کا فر وغ اور معاشر ے کی اصلاح ممکن ہے۔ محفل میں الیکٹرونکس مارکیٹ کے دوکاندار تاجروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول