آئی جی سندھ کا آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  آئی جی سندھ کا آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  



کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے صوبے کے صحرائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ متعلقہ ایس ایس پیز جاں بحق افراد کے گھروں پرتعزیت کے لیئے جائیں اور سندھ میں شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کریں اور انکی ہر ممکن مدد اور تعاون کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں سے متاثرہ اورمختلف علاقوں میں ممکنہ طور پرپھنسے افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔پولیس جملہ فرائض انتہائی مستعد اور متحرک رہتے ہوئے انجام دے۔

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول