بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں،جام کمال

  بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں،جام کمال

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان میں زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت اور سہولت فراہم کررہے ہیں۔مقامی ہوٹل میں ای سی او چیمبر آف کامرس کے تحت سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کے دور سے گزر رہا ہے ہمارے پاس پھل سبزیاں گوشت کی بہترین پیداوار موجود ہے۔بلوچستان میں بہترین کاٹن کی پیداوار ہورہی ہے جو مصر کی کوالٹی جیسی ہے ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال کا سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہ پر جاری دھرنے اور احتجاج کے بارے میں کہنا تھا کہ احتجاج کا حق ہر کوئی رکھتا ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہئے کہ کا پوارا نظام مفلوج کردیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپ کی بات صحیح ہے تو اسکے لئے احتجاج کرنا غلط نہیں مولانا فضل الررمان کو اسلام آباد سے دھرنا ختم کرنے پر سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ہمیں نقصان ہوگا۔لوگوں کو اور تجارت کو اس عمل سے بہت نقصان ہوتا ہے۔امید ہے کہ ان مسائل کو حکومت اور اپوزیشن بار چیت کے ذرئعے حل کرلیں

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول