لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا عذاب نازل ہوا ہے،نصرت سحر

  لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا عذاب نازل ہوا ہے،نصرت سحر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہاہے کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بھٹوکے شہر لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا عذاب نازل ہوا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں نااہل حکومت ہے، بلاول کو بلائیں اور پوچھیں، اپنے لیڈر کے لیے لندن میں علاج کی باتیں کرتے ہیں، بچے کے والدین دربدر پھر رہے ہیں، حکمرانوں کو شرم نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ عذرا پیچوہو ایک ماں اور وزیرصحت ہے ان سے اللہ پوچھے گا، آصف زرداری کی اتنی بری حالت نہیں جتنی اس بچے کی ہے، لاڑکانہ میں جتنی مصیبت آ رہی ہے وہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آصفہ نے حکم دیاہے کہ کتوں کو نہ مارا جائے، آصفہ نے کس حیثیت سے کتے نہ مارنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کی ماں کے واقعے پربلاول کہاں ہیں؟

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول