فرقہ وارانہ دہشتگردی کے کیس  میں سزا کیخلاف اپیل منظور 

فرقہ وارانہ دہشتگردی کے کیس  میں سزا کیخلاف اپیل منظور 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے کیس میں سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔ ملزمان میں شوکت اور شاہنواز عرف شانی شامل ہے۔ جبکہ کیس کا ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے بس  پر فائرنگ کی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ موچکو میں درج تھا۔

مزید : صفحہ آخر /صفحہ اول