ملک کی تاریخ میں ای سی ایل سے کسی مجرم کا نام نہیں ہٹایا گیا،فیصل جاوید

ملک کی تاریخ میں ای سی ایل سے کسی مجرم کا نام نہیں ہٹایا گیا،فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، شورٹی بانڈز دیں اور نوازشریف کا علاج کرائیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ای سی ایل سے کسی مجرم کا نام نہیں ہٹایا گیا ہے تاہم حکومت نے اس معاملے پر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک راستہ پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بھر پور تعاون پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹایا جا رہا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ نواز شریف واپس آکرشورٹی بانڈز واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے رویے سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب عدالتی فیصلے (ن) لیگ کے حق میں ہوں تو مان لیتے ہیں اور اگر ان کی حمایت میں نہ آئیں تو شک کرتے ہیں۔
فیصل جاوید