حمد باری تعالیٰ

حمد باری تعالیٰ

  



عکس تیسرا پیڑ میں، ہر شاخ میں، ہر پات میں

میں نے دیکھا دھوپ میں چھاؤں میں اور برسات میں

زندگی دی سانس دی، دل بھی دھڑکتا اک دیا

بے سہارا نہ مجھے چھوڑا بُرے حالات میں

تُو ہی داخل رات کو دن میں کر لے، دن، رات میں“

راز لاکھوں ہیں چھپے یا رب تیری ذات میں

تو ہی بے جاں سے کرے پیدا، خدایا جاندار

حکمتیں ہیں سب بھریں مولا تری ہر بات میں

اے خدا جاں دار سے پیدا کر لے بے جان تو

فیصلے ہیں رب کعبہ سارے تیرے ہات میں

رزق دیتا ہے جسے تُو چاہتا ہے، بے شمار“

بے نوا یاسین آرزو کی ڈور تیرے ہات میں

ایم یاسین آرزو

مزید : ایڈیشن 1 /صفحہ اول