نعت شریف

نعت شریف

  



ہوا ہے بالا، نبیؐ کا جھنڈا

حَسین و اعلیٰ، نبیؐ کا جھنڈا

ہے عید میلاد کی نشانی

رہے گا بالا، نبیؐ کا جھنڈا

جہان بھر پہ ہے، اِس کا سایہ

کرم کا ہالا، نبیؐ کا جھنڈا

اندھیرے اب نہ رہیں گے،جگ میں

کرے اُجالا، نبیؐ کا جھنڈا

فضا میں ہر دم یہ پھڑ پھڑائے

جمیل و اعلیٰ، نبیؐ کا جھنڈا

ہر ایک جانب ہے نور پھیلا

کہ جب اُچھالا، نبیؐ کا جھنڈا

ہے سبز گنبد، رنگ اس کا

جہاں سے اعلیٰ، نبیؐ کا جھنڈا

چمکتا ہے یہ، دِل و نظر میں

سدا نِرالا، نبیؐ کا جھنڈا

ہر ایک شیطان بھاگتا ہے

ہے اِک جیالا، نبیؐ کا جھنڈا

کبھی نہ نیچا، رہے گا لوگو!

ہے رتبے والا، نبیؐ کا جھنڈا

کبھی نہ بھولیں گے، شاد! اس کو

ہو جیسے مالا، نبیؐ کا جھنڈا

مزید : ایڈیشن 1 /صفحہ اول