اقوال زریں

اقوال زریں

  



٭تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں، سلام کرنا،دوسروں کے لئے مجلس میں جگہ خالی کرنا، مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔(حضرت عمر فاروقؓ)

٭گناہ کسی نہ کسی صورت سے دل کوبے قراردرکھتاہے۔(حضرت عثمان غنیؓ)

٭دل کا سکون چاہتے ہو تو حسد سے ڈرو۔

٭معاف کرنے سے بہتراور کوئی انتقام نہیں۔

ئئ٭بڑے کام کرو،مگربڑے دعوے نہ کرو۔

٭جس نے جھوٹی قسم کھائی،اس نے اپنے گھر کودیران کیا۔

٭مصیبت ہلاکت کے لئے نہیں، بلکہ آزمائش کے لئے انسان کے پاس آتی ہے۔

٭زبان درازی عمرکوکم کرتی ہے۔

٭کتنے نادان ہیں وہ لوگ جوخو د توماں باپ کی فرماں برداری نہیں کرتے، مگر اپنی اولاد سے اس بات کی توقع رکھتے ہیں۔

ئ٭نصیحت خواہ کڑوی ہو،قبول کرلو۔

ئئ ئ٭جس شخص کی زبان اس پر حکمران ہو تووہی اس کی موت اور ہلاکت کا فیصلہ کرتی ہے۔

٭حکمت ایک ایسادرخت ہے جودل سے اگتاہے اور زبان سے پھل دیتاہے۔

٭یہ مت دیکھوکہ کون کہہ رہا ہے بلکہ سنوکہ کیا کہہ رہا ہے؟

٭چار چیزوں ں کو تھوڑامت سمجھو۔قرض، مرض،دشمنی،آگ۔

٭ماں وہ انمول موتی ہے جوایک باررکھوجانے پردوبارہ نہیں ملتا۔

٭کسی کے گرنے پر خوش مت ہواکرو۔کیا پتا کہ کل تمہارے ساتھ کیا ہو۔

٭سخت کلامی وہ شعلہ ہے جوہمیشہ داغ چھوڑ جاتا ہے۔

مرسلہ:نادیہ۔کراچی

مزید : ایڈیشن 1 /صفحہ اول