منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 30 نومبرتک توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات کورٹ نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے لیگی رہنما کو 30 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں راناثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اے این ایف نے لیگی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کردیا،رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات کردی گئی تھی،راناثنااللہ کے وکلاکی مقدمے کامکمل ریکارڈفراہم کرنے کی استدعا کردی،وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ مقدمے کاریکارڈ اورگواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی گئی،عدالت نے کہا کہ تحریری طورپرآگاہ کریں کون ساریکارڈفراہم کردیاگیاہے،عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی اور انہیں 30 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔