راولپنڈی، بوائز ہوسٹل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی شمس آبادمیں فاروق اعظم روڈپرواقع بوائزہاسٹل میں سلنڈرپھٹ گیا،سلنڈردھماکے سے5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں فاروق اعظم روڈ پر واقع بوائز ہاسٹل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،سلنڈردھماکے سے زخمی 5 افراد کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں حنان،انعام،مبشر،خرم اورارسلان شامل ہیں