لاہورہائیکورٹ،نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست پر سماعت ساڑھے 11 بجے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے وکلا کی کیس کو آج سننے کی استدعا بھی منظور کر لی۔ وفاقی حکومت اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دئیے گئے۔