لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،سردی کی شدت بڑھ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور اورگردونواح میں رات سے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورے والا ،شکرگڑھ، بہاولنگر،وہاڑی اور مضافاتی علاقوںمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،لودھراں ،دیپالپور ،رینالہ خورد،کوٹ ادو،منچن آبادپنڈی گھیب اور گردونواح میں بارش ہوئی،پسرور،کلاسوالہ، بن باجوہ ،قلعہ کالروالہ ،لوئر دیر، تیمرگرہ ،صوابی اورکزئی چارسدہ مردان اور گردونواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔