پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون سازی کوموثر بنانے کیلئے کمیٹی قائم،عاشق اعوان

پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون سازی کوموثر بنانے کیلئے کمیٹی قائم،عاشق ...
پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون سازی کوموثر بنانے کیلئے کمیٹی قائم،عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون سازی کو موثر بنانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔۔کمیٹی موثراندازسے حکومتی بیانیے کوعوام تک پہنچانے میں کردار ادا کریگی۔انہوں نے کہاکمیٹی میں شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک،شبلی فراز،اسدقیصر شامل،جہانگیر ترین،اسد عمر،فواد چودھری اور و ہ خود بھی شامل ہیں۔کمیٹی بنانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔کمیٹی پارلیمنٹ میں حکومت کے بلزاورقانون سازی کے معاملات دیکھے گی،کمیٹی سارے پارلیما نی معاملات دیکھے گی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایاکہ ایک میڈیا کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔آرڈیننس کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرڈیننس کواپوزیشن سے بات چیت کے ذریعے اتفاق رائے سے بل کی شکل میں لائیں گے اور اگر

عوامی مفاد کے بل کی اپوزیشن نے مخالفت کی تووہ بھی بے نقاب ہوگی۔انہوں نے کہا آرڈیننس کواپوزیشن سے بات چیت کے ذریعے اتفاق رائے سے بل کی شکل میں لائیں گے

مزید : قومی