اسلام آبادہائیکورٹ ،فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ ،فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،اسلام آباہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کریں گے ۔

فردوس عاشق اعوان کیخلاف ایکس لوڈ سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست دائر کردی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے حکم امتناع کے بعد ایکسل لوڈ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ،صنعتکار کی کم کرائے میں زیادہ وزن کی ٹرانسپورٹیشن سے سڑکیں متاثر ہوتی ہیں ،قانون کے مطابق فی ایکسل وزن پر عملدرآمد کرکے سڑکوں کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد