اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،نیب کی دو اور نوازشریف کی ایک اپیل پر سماعت25 نومبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی کیلئے درخواست دائرکررکھی ہے ،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے ،نیب کی اپیل نمبردوبھی 25 نومبرکو سماعت کیلئے مقرر ہے ، نیب نے نوازشریف کی سزا 7 سال سے بڑھاکر 14 سال کرنے کی اپیل کی ہے ،نیب کی ایک اورا پیل نمبر تین 2019 بھی 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے ،فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف درخواست دائر ہے ۔