نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،شریف فیملی نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کرلیں

نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،شریف فیملی نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات ...
نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،شریف فیملی نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ہے،شریف فیملی نے کراچی کے ڈاکٹرطاہرشمسی کی خدمات حاصل کرلیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہرشمسی آج نوازشریف کادوبارہ طبی معائنہ کریں گے،ٹیسٹوں کی روشنی میں نوازشریف کی ادویات میں ردوبدل کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سفر کے قابل بنانے والی ادویات کے استعمال کے منفی اثرات کم نہ ہوسکے، نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوسکی، پلیٹ لیٹس کی تعداد برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو دل سمیت دیگر امراض کے بگڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے، شریف میڈیکل بورڈ اور ڈاکٹر طاہر شمسی کچھ دیر بعد سابق وزیراعظم کی موجودہ صورتحال پر اجلاس کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -