بلڈ شوگرمیں اضافے اوراسٹیرائیڈزکے سائیڈ ایفیکٹس سے نوازشریف کی زندگی۔۔۔۔مریم اورنگزیب نے تشویشناک با ت کہہ دی

بلڈ شوگرمیں اضافے اوراسٹیرائیڈزکے سائیڈ ایفیکٹس سے نوازشریف کی ...
 بلڈ شوگرمیں اضافے اوراسٹیرائیڈزکے سائیڈ ایفیکٹس سے نوازشریف کی زندگی۔۔۔۔مریم اورنگزیب نے تشویشناک با ت کہہ دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ نواز شریف کے بلڈ شوگرمیں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفیکٹس اور دیگر منفی طبی اثرات جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان تشویشناک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے جسم پر سوجن اور سائیڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیرائیڈزکے ہائی ڈوز اور دیگر ادویات کی بنا پرنوازشریف کی بلڈ شوگرمزید بڑھ گئی۔نواز شریف کی زندگی کیلئے موجودہ منفی طبی اثرات جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

مزید : قومی