وفاقی وزیر فواد چودھری نے خواجہ آصف کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی

وفاقی وزیر فواد چودھری نے خواجہ آصف کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع ...
وفاقی وزیر فواد چودھری نے خواجہ آصف کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے خواجہ آصف کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔تحریک میں خواجہ آصف کی اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک میں کہا گیا ہے کہ 14نومبرکوخواجہ آصف نے وفاقی اورپنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کواسمبلی میں توڑ مروڑ کر پیش کیا،خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کوغلط طریقے سے پیش کیا۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے "نواز شریف کو مرنے دو" جیسا جملہ حکومتی نمایندوں سے منسوب کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی،صوبائی حکومت کونوازشریف کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں تھا،خواجہ آصف کی جانب قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

فواد چودھری نے تحریک میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کی اسمبلی فلور پرغلط بیانی کے معاملے پر بحث کرائی جائے،معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد