دھرنا روکنے کا کریڈٹ دراصل ان کو جاتا ہے، چوہدری شجاعت حسین نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

دھرنا روکنے کا کریڈٹ دراصل ان کو جاتا ہے، چوہدری شجاعت حسین نے حقائق سے پردہ ...
دھرنا روکنے کا کریڈٹ دراصل ان کو جاتا ہے، چوہدری شجاعت حسین نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دھرنے کے دوران ہونے والے تمام معاملات سے پردہ اٹھادیا۔چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ دھرنا کنٹرول کرنے کا اصل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔عمران خان نے حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشوروں کو نہ مان کرفہم و فراست کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم کواناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیاتھا کہ حکومتی رٹ قائم کریںلیکن عمران خان نے فہم و فراست کا ثبوت دیتے ہوئے مشورہ نہیں مانا۔انہوں نے کہا ایسے ہی کچھ لوگوں نے مشرف دور میں بھی حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشورے دیئے تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا تاریخ میں پہلا دھرنا ہے جس میں لاٹھی گولی نہیں چلی۔اور اس کو روکنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجازشاہ کوجاتاہے،جبکہ حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آبادانتظامیہ مبارکبادکی مستحق اس نے ہزاروں افرادکے سامنے صبرکامظاہرہ کیا۔چودھری شجاعت نے کہا حالات خراب ہوجاتے توتصادم روکناممکن نہ رہتا۔انہوں نے بتایا کہ دھرنے کے دوران ہمارامسلسل رابطہ تھا۔

مزید : قومی