"دروازہ اس طرف ہے" کپل شرما نے دوران شو ارشد وارثی کو یہ بات کیوں کہی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے مقبول کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے میزبان ہمیشہ اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اس بار انہوں نے ارشد وارثی جیسے نامور فنکار کو دوران شو ہی واپسی کا راستہ دکھادیا، برجستہ جملے اور قہقہے کے ساتھ اچانک ارشد وارثی نے شو سے جانے کی ایکٹنگ کی تو کپل نے بھی جوابا دروازدکھادیاجس پر ہال میں قہقہوں کا طوفان امڈ آیا۔
ہوایوں کہ پروگرام میں بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم پاگل پنتی میں کردار اداکرنے والے انیل کپور، ارشد وارثی ،جان ابراہم اور ارواشی روٹیلا سیٹ پر موجود تھے کہ کپل نےاپنے مخصوص انداز میں فلم کی ہیروئن ارواشی سے فلرٹ کرنا شروع کردیا،،،
دلچسپ جملوں اور قہقہوں کے درمیان اچانک ارشد وارثی اٹھ کھڑے ہوئے اور کاسٹ سے سیٹ چھوڑ کر واپس جانے کی اداکاری کرنے لگے۔ارشد کے اٹھتے ہی کپل بھی اٹھ کھڑے ہوئے انہیں دیکھ کر لگاجیسے وہ ارشدکو روکنے والے ہیں تاہم انہوں نے یو ٹرن لیااور ارشد وارثی کو باہرجانے کاراستہ ہی دکھادیا۔۔بس پھر کیا تھا ارشد وارثی سمیت تمام مہمانوں اور شرکا کے قہقہوں سے ہال گونج اٹھا۔ جبکہ کپل اور اور ارشد گلے لگ گئے۔
شو کے دوران میزبان اور مہمانوں کے درمیان دلچسپ جملوں سے ہال کشت زفران بن گن گیاجبکہ ناظرین اور وہاں موجود لوگ بے اختیارقہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔