ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست میں وقفہ،شہبازشریف کا نوازشریف سے رابطہ،عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا

ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست میں وقفہ،شہبازشریف کا نوازشریف سے ...
ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست میں وقفہ،شہبازشریف کا نوازشریف سے رابطہ،عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وقفے کے دوران صدر مسلم لیگ (ن )شہبازشریف نے اپنے بھائی نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ اور عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ای سی ایل سے غیر مشروط نام نکالنے کی درخواست پر وقفے کے دوران شہبازشریف نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور انہیں عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا،ذرائع کا کہناہے کہ گفتگو کے دوران مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ موجودتھیں ۔