دبئی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

دبئی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی
دبئی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے محکمہ ٹریفک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت اونچی ایڑی والے جوتے استعمال نہ کریں۔گلف نیورز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر حمد بن سلیمان کا کہنا تھا کہ خواتین کا ڈرائیونگ کرتے وقت اونچی ہیل والے جوتے پہننا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی دو وجوہات سامنے آئیں، پہلی یہ کہ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ کم جبکہ دوسری سب سے اہم وجہ اونچی ایڑی کے جوتوں کا استعمال ہے۔محکمہ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جو گاڑی خود ڈرائیو کرتی ہیں وہ کار چلاتے وقت ایسی سینڈل یا جوتے استعمال نہ کریں جن کی ایڑی اونچی ہو۔وجہ بیان کرتے ہوئے بریگیڈیئر حمد بن سلیمان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے نچلے حصے اور ایکسلیٹر (ریس) کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے، عام جوتے پہننے والا ڈرائیور پیروں کو آسانی سے حرکت دے لیتا ہے جس سے اسے بریک لگانے یا ریس دینے میں سہولت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین ڈرائیورز نامناسب وقت پر گاڑی روکنے کے لیے بریک لگاتی ہیں جس کے لیے طاقت کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ ہیل والے جوتوں میں ممکن نہیں کیونکہ اس کام کے لیے ایڑی کی جگہ انگلیوں کے کنارے استعمال کرنا پڑ جاتے ہیں۔دبئی کے محکمہ پولیس نے خبردار کیا کہ اونچی ایڑی کا جوتا بعض اوقات بریک کے نچلے حصے یا گاڑی میں موجود کارپٹ میں اٹک جاتا ہے جس سے ایکسیلیٹر اور بریک کے استعمال میں تاخیر اور دقت ہوتی ہے اور پھر نتیجہ حادثے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -