خدانواز شریف کو واپس لائےگا،شہبازشریف کی دوران سماعت عدالت کو یقین دہانی ،عدالت نے بیان حلفی مانگ لیا

خدانواز شریف کو واپس لائےگا،شہبازشریف کی دوران سماعت عدالت کو یقین دہانی ...
خدانواز شریف کو واپس لائےگا،شہبازشریف کی دوران سماعت عدالت کو یقین دہانی ،عدالت نے بیان حلفی مانگ لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع ہوئی توشہبازشریف خود روسٹرم پر آگئے ، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خدانواز شریف کو واپس لائےگا،وہ واپس آئیں گے،عدالت نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ کیانوازشریف واپس آئیں گے؟نوازشریف کو واپس لانے میں آپ کاکیا کردار ہوگا؟شہبازشریف نے کہا کہ میں ان کے ساتھ بیرون ملک جارہا ہوں وہ علاج کے بعد واپس آئیں گے،عدالت نے کہا کہ اگرضمانت پرپورانہیں اتراجاتاتوتوہین عدالت کاقانون موجودہے،نوازشریف کوجانے کی اجازت دے رہے ہیں توشرائط کی کیاضرورت؟نوازشریف اورشہبازشریف سے لکھ کرضمانت لے لیتے ہیں، عدالت نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق بیان حلفی مانگ لیا ،عدالت نے کہا کہ بیان حلفی لکھ کردیں،عدالت حتمی فیصلہ کریگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت میں تعیناتی تھی،مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، پرویز رشید، احسن اقبال،امیر مقام،عظمیٰ بخاری اور دیگررہنما عدالت میں موجود رہے۔

نوازشریف کی ای سی ایل سے غیر مشروط نام نکالنے کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت دوبارہ شروع ہو گئی،حکومتی وکیل نے کہا کہ حکومت بھی نواز شریف سے ضمانت ہی مانگ رہی ہے،نوازشریف واپس نہیں آتے توقانون کے مطابق کارروائی ہوسکے گی،عدالت نے کہا کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو۔

نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کی جانب سے 3ریفرنس دائر کیے گئے ، جس وقت یہ ریفرنس دائرہوئے نوازشریف لندن میں تھے،وکیل نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف خود بیرون ملک سے آئے اور گرفتاری دی ،18اپریل 2018 کو وارنٹ جاری ہوئے اور 3 دن بعد خود گرفتاری دی،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ عدالت میں پیش ہوئے اور کبھی دانستہ عدالت سے دور نہیں رہے ،امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت چھوڑ کر پاکستان آئے اور کیسز کا سامنا کیا،نواز شریف عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں 8 ملین پاوَنڈ جرمانہ کیا گیا۔

وکیل امجد پرویز نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاج کے بعد نواز شریف واپس آئیں گے،ڈاکٹر کی تجویز پر بیرون ملک جائیں گے،میں انڈرٹیکنگ دینے کیلئے تیارہوں،نوازشریف صحتیاب ہونے کے بعدوطن آجائیں گے،عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کی انڈرٹیکنگ کاکیاطریقہ کارہے؟عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف آپ بتائیں کس طرح کی ضمانت دینے پرتیارہیں؟

شہبازشریف خود روسٹرم پر آگئے ،صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کی بھی عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خدانواز شریف کو واپس لائےگا،وہ واپس آئیں گے،عدالت نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ کیانوازشریف واپس آئیں گے؟نوازشریف کو واپس لانے میں آپ کاکیا کردار ہوگا؟شہبازشریف نے کہا کہ میں ان کے ساتھ بیرون ملک جارہا ہوں وہ علاج کے بعد واپس آئیں گے،عدالت نے کہا کہ اگرضمانت پرپورانہیں اتراجاتاتوتوہین عدالت کاقانون موجودہے، نوازشریف کوجانے کی اجازت دے رہے ہیں توشرائط کی کیاضرورت؟نوازشریف اورشہبازشریف سے لکھ کرضمانت لے لیتے ہیں، عدالت نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق بیان حلفی مانگ لیا ،عدالت نے کہا کہ بیان حلفی لکھ کردیں،عدالت حتمی فیصلہ کریگی،عدالت نے سماعت دوبارہ 15 منٹ کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور