" آرام سے بیٹھے رہیں" چیئرمین سینٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو ڈانٹ پلادی

" آرام سے بیٹھے رہیں" چیئرمین سینٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو ڈانٹ پلادی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو بار بار کھڑے ہونے کی وجہ سے ڈانٹ پلا دی۔ آرام سے بیٹھے رہیں آپ کی باری پر مائیک دیا جائے گا۔

چیئرمین سینٹ صادق ساجرانی، ایوان بالا میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اجلاس میں بات کرنے کے لئے بار بار کھڑے ہو رہے تھے مگر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گی تاہم فیصل جاوید کے بار بار اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر بات کرنے کی کوشش اور اجلاس میں بیجا مداخلت کی وجہ سے چیئرمین سینٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو ڈانٹ کر کہا کہ خاموش ہو کر بیٹھ جائیں آپ کی باری آنے پر آپ کو بولنے کی اجازت دی جائے گی جس پر فصل جاوید بڑبڑاتے ہوئے بیٹھ گئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد