نواز شریف کب واپس آئیں گے،ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا گیا

نواز شریف کب واپس آئیں گے،ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا گیا
نواز شریف کب واپس آئیں گے،ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی کا ڈرافٹ جمع کرادیا۔ڈرافٹ ججز چیمبر میں بھجوایاگیاہے۔دوصفحات پر مشتمل مسودہ ہاتھ سے لکھا گیاہے ۔امجد پرویزایڈووکیٹ نے دو صفحات پر مبنی بیان حلفی کاڈرا فٹ عدالت میں جمع کروا دیا.

ڈرافٹ کے متن میں کہاگیاہے کہ نوازشریف پاکستان کے ڈاکٹرز کی تجویز پر بیرون ملک علاج کیلئے جارہے ہیں۔میاں نواز شریف صحتیاب ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت ملنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

اس سے پہلے عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے وکلا سے بیان حلفی جمع کرانے کا کہا تھااور حکومتی وکیل سے بھی پوچھا تھا کہ انہیں ڈرافٹ جمع کرانے پر کوئی اعتراض تو نہیں ہے جس پر سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی