نوازشریف کو ضمانت جمع کروانے پر کس نے رضامند کیا، ایئرایمبولینس بھی الرٹ!،نجی ٹی وی کادعویٰ سامنے آگیا

نوازشریف کو ضمانت جمع کروانے پر کس نے رضامند کیا، ایئرایمبولینس بھی ...
نوازشریف کو ضمانت جمع کروانے پر کس نے رضامند کیا، ایئرایمبولینس بھی الرٹ!،نجی ٹی وی کادعویٰ سامنے آگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی درخواست پر سماعت جاری ہے جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے عدالت کو واپسی کی یقین دہانے کرانے کیلئے تحریری طور پر بیان حلفی دے دیا ہے ایسے میں ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت جمع کروانے کیلئے مریم نوازنے رضامند کیا ہے۔

نائنٹی ٹونیوز اوراے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے ایئرایمبولینس کوبھی الرٹ کردیاگیاہے۔شریف خاندان نے طیارے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔نوازشریف کو ضمانت ملتے ہی فوری طور پر بیرون ملک روانہ کردیاجائےگا۔نائنٹی ٹو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوازشریف کو عدالت میں ضمانت جمع کروانے پر مریم نواز نے رضامند کیا۔

خیال رہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہیں اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانا ہے جس کیلئے حکومت پاکستان نے شیورٹی بانڈ جبکہ اب عدالت نے تحریری بیان حلفی طلب کیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی