عدالت نے ایڈیمنٹی بانڈ طلب کیا تو ضرور جمع کرائیں گے،محمد زبیر

عدالت نے ایڈیمنٹی بانڈ طلب کیا تو ضرور جمع کرائیں گے،محمد زبیر
عدالت نے ایڈیمنٹی بانڈ طلب کیا تو ضرور جمع کرائیں گے،محمد زبیر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے،نوازشریف واپسی سے متعلق بیان حلفی دے رہے ہیں،عدالت نے ایڈیمنٹی بانڈ طلب کیا تو ضرور جمع کرائیں گے۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے وفاقی حکومت کی جانب سے بیان حلفی جمع پرنجی ٹی وی سے گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے،حکومت نے اب بیان حلفی پر بھی اعتراض کردیا ،حکومت کیا چاہتی ہے کیوں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں؟۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف واپسی سے متعلق بیان حلفی دے رہے ہیں،عدالت نے ایڈیمنٹی بانڈ طلب کیا تو ضرور جمع کرائیں گے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آئے تھے،ہم اپنے اصولوں سے نہیں ہٹیں گے

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی